ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں ایک ماہ کی توسیع

وفاقی حکومت نے کفایت شعاری مہم میں 13 جون تک توسیع کردی ۔

May 13, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں جاری معاشی صورتحال اور توانائی کی بچت کے پیشِ نظر ‘کفایت شعاری مہم’ کی مدت میں 13 جون 2026 تک توسیع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر کے لیے مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کے حوالے سے سخت ضوابط جاری کیے گئے ہیں جن کا مقصد ایندھن اور بجلی کے استعمال میں کمی لانا ہے۔

ہدایات کے مطابق ملک بھر میں تمام بڑی مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور عام دکانیں رات 8 بجے لازمی بند کر دی جائیں گی۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ اس فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا تاکہ قومی سطح پر بجلی کی بچت ممکن ہو سکے۔

ریسٹورنٹس، تندور، گروسری اسٹورز اور بیکریز کو رات 10 بجے تک کاروبار کرنے کی اجازت ہوگی۔گوشت، سبزی اور پھل کی دکانیں بھی رات 10 بجے کے بعد کھولنے پر پابندی ہوگی۔شادی ہالز اور مارکیز کے لیے بھی رات 10 بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

عوام کی سہولت کے پیشِ نظرہسپتال اور میڈیکل اسٹورز ،پیٹرول پمپس، آئی ٹی کمپنیز،دودھ دہی کی دکانیں ،جم اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو پابندیوں سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔