کراچی: کمشنر نے آٹے کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

فائن آٹے کی ہول سیل قیمت 118 روپے اور ریٹیل قیمت 121 روپے فی کلو، چکی کے آٹے کی ریٹیل قیمت 145 روپے فی کلو مقرر

May 13, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:کمشنر نے آٹے کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی۔

کمشنر کراچی کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کراچی میں آٹے کی سرکاری قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر آٹے کی ہول سیل قیمت 110 روپے اور ریٹیل قیمت 113 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

کمشنر کے نوٹیفکیشن کے مطابق فائن آٹے کی ہول سیل قیمت 118 روپے اور ریٹیل قیمت 121 روپے فی کلو جبکہ چکی کے آٹے کی ریٹیل قیمت 145 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

کمشنر کراچی کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سرکاری نرخ نامہ آویزاں نہ کرنے والوں اور قیمتوں کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی۔