انتظار ہے منشیات فروش پنکی کو کب تمغہ دیا جائے گا، فیصل واوڈا
جب تک پِنکی حکمرانوں کا صحیح معنوں میں احتساب نہیں ہو گا یہ پِنکی جمہوری ڈرامہ چلتا چلا جائیگا ، ایکس پر بیان
فائل فوٹو
کراچی:سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ انتظار ہے کہ منشیات فروش پِنکی کو کب تمغہ دیا جائے گا! اب تو وہ بھی تمغہ کی حق دار ہو گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں فیصل واوڈا کاکہناتھا کہ کمال نہیں ہے کہ منشیات فروش کو پِنکی بنانے والے پِنکی حکمران قیامِ پاکستان سے لے کر اب تک پنکی جمہوری نظام کے تحت قابض ہیں۔ پاکستان کے بچوں اور آنے والی نسلوں کا بیڑہ غرق کر دیا۔
ان کاکہناتھا کہ جب تک پِنکی حکمرانوں کا صحیح معنوں میں احتساب نہیں ہو گا یہ پِنکی جمہوری ڈرامہ چلتا چلا جائیگا۔ جمہوری فیصلوں کی بجائے بیوروکریٹس سے فیصلے کرانے سے، جھوٹے الزامات لگانے سے، اپنی نا اہلی چھپانے سے، پوسٹر چپکانے سے، جھوٹے بیانئے بنانے سے، جہاز اڑانے سے اور زبردستی کے جلسے کرانے سے یہ ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔
انتظار ہے کہ منشیات فروش پِنکی کو کب تمغہ دیا جائے گا! اب تو وہ بھی تمغہ کی حق دار ہو گئی
کمال نہیں ہے کہ منشیات فروش کو پِنکی بنانے والے پِنکی حکمران قیامِ پاکستان سے لے کر اب تک پنکی جمہوری نظام کے تحت قابض ہیں۔
پاکستان کے بچوں اور آنے والی نسلوں کا بیڑہ غرق کر دیا۔ جب تک…
— Faisal Vawda Senator (Indep) (@FaisalVawdaPAK) May 14, 2026