دبئی کی ایک ائیرلائن نے پاکستان کے 3 بڑے شہروں کیلیے پروازیں معطل کر دیں

لاہور، اسلام آباد اور پشاور کیلیے پروازیں معطل ،کراچی،سیالکوٹ، ملتان، فیصل آباد اور کوئٹہ کیلئے پروازیں جاری ، اماراتی حکام

May 14, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ابو ظہبی: دبئی کی بجٹ ائیرلائن نے  پاکستان کے 3شہروں کیلیے پروازیں معطل کر دیں۔

دبئی کی بجٹ ائیرلائن نے لاہور، اسلام آباد اور پشاور کیلئے پروازیں معطل کردیں۔

متحدہ عرب امارات کی کم لاگت کی ائیر لائن نے ’’آپریشنل وجوہات‘‘ کی بناء پر دارالحکومت اسلام آباد سمیت پاکستان کے 3 بڑے شہروں لاہور اور پشاور کیلیے پروازیں 26 اکتوبر 2026 تک معطل کر دی ہیں۔

اماراتی حکام کے مطابق کراچی،سیالکوٹ، ملتان، فیصل آباد اور کوئٹہ کیلئے پروازیں جاری ہیں۔متاثرہ مسافروں کو پیسے واپس کیے جارہے ہیں جبکہ ٹکٹ رکھنے والوں کو دیگر ائیرلائن پر ری بکنگ کی سہولت فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران جنگ کے بعد خلیجی فضائی آپریشن متاثر ہوا تھا۔ عرب امارات کی دیگر ائیرلائن کی پاکستان کیلئے پروازیں جاری ہیں۔