لاہور: 2 سگی بہنوں کو گینگ ریپ کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان مقابلے میں مارے گئے

تین ملزمان زبردستی لڑکیوں کو فلیٹ پر لیکر گئے، ملزمان نے دونوں لڑکیوں کو بار بار زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس

May 14, 2026 · قومی

لاہور : سندر کے علاقے میں 2 سگی بہنوں کیساتھ اجتماعی زیادتی کیس کے ملزمان سی سی ڈی سے مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے۔

ملزمان سی سی ڈی کی حراست سے فرار ہوئے تھے، سی سی ڈی ماڈل ٹاون میں ملزموں کے فرار ہونے کا مقدمہ درج ہے، دوبارہ گرفتاری کے دوران سی سی ڈی چوہنگ سے ملزمان کا فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔دونوں ملزمان ناصر اور محی الدین ساتھی ملزم کی فائرنگ سے مارے گئے، گھریلو ملازمہ بہنوں کو ناصر اور محی الدین سمیت 3 افراد نے فلیٹ پر لیجاکر ذیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے کہا کہ ایک متاثرہ لڑکی کی عمر 27 سال دوسری کی عمر 21 سال ہے، دونوں لڑکیاں رکشہ کے انتظار میں بس اسٹاپ پر کھڑی تھیں۔

پولیس نے کہا کہ تین ملزمان زبردستی لڑکیوں کو فلیٹ پر لیکر گئے، ملزمان نے دونوں لڑکیوں کو بار بار زیادتی کا نشانہ بنایا، واقعہ 7 مئی کی رات پیش آیا، اجتماعی زیادتی کا مقدمہ لڑکیوں کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔