لاہور: انمول پنکی تحقیقات میں پیشرفت، ملزمہ کی پنجاب منتقلی کیلیے ٹیمیں تشکیل
نامزد ملزمہ کی گرفتاری کےلیے متعلقہ عدالت سے اجازت بھی طلب کی جارہی ہے۔ڈی آئی جی انوسٹی گیشن
فائل فوٹو
کراچی میں منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے خلاف تحقیقات میں لاہور میں پیشرفت ہوئی ہے جہاں ملزمہ کی پنجاب منتقلی کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
ڈی آئی جی انوسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق ملزمہ کے ایک بھائی ناصر کیخلاف 2020 میں اقبال ٹاؤن میں مقدمہ درج ہوا تھا جبکہ دوسرے بھائی ریاض کیخلاف 2022 میں کوٹ لکھپت میں مقدمہ درج ہوا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں مقدمات میں بھائیوں کے ساتھ ملزمہ انمول عرف پنکی بھی نامزد ہے، دونوں مقدمات میں نامزد ملزمہ انمول عرف پنکی کی گرفتاری نہیں ہوئی۔
ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کے مطابق نامزد ملزمہ کی گرفتاری کےلیے متعلقہ عدالت سے اجازت بھی طلب کی جارہی ہے۔ انمول عرف پنکی کی عدم گرفتاری پر متعلقہ تفتیشی افسران کیخلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔