پنجاب حکومت نے یکم جون تک اسمارٹ لاک ڈائون ختم کر دیا
صوبے کے تمام تجارتی مراکز پر بندش کے اوقات کا اطلاق نہیں ہوگا ،نوٹیفکیشن جاری
فائل فوٹو
لاہور:پنجاب حکومت نے یکم جون تک اسمارٹ لاک ڈائون ختم کر دیا۔
حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر میں دکانوں، مارکیٹوں اور شاپنگ مالز کے بند ہونے کے مقررہ اوقات میں رعایت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام تجارتی مراکز پر بندش کے اوقات کا اطلاق نہیں ہوگا۔ تمام دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز، ہوٹل، ریسٹورنٹ اور فوڈ آؤٹ لیٹس اس رعایت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ یہ استثنیٰ یکم جون 2026 تک نافذ العمل رہے گا۔