پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 5-5 روپے فی لیٹر کمی

نوٹیفکیشن جاری۔ اطلاق بھی ہو گیا۔

May 16, 2026 · کامرس

 

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے ، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپے کمی کردی گئی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 409 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 409 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

رات 12 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہو چکا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پیٹرول فی لیٹر 14 روپے 92 پیسے مہنگا کیا گیا تھا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔