کراچی میں سنار کی دکان پر ایف آئی اے چھاپے کی حقیقت سامنے آگئی

ایف آئی اے اہلکاروں کو چاندی خریدنے والے کی تلاش تھی، دکاندار کو تھپڑ مارا

May 16, 2026 · اہم خبریں, قومی

ایف آئی اے چھاپے کی ویڈیو سے اسکرین گریبز

ایف آئی اے چھاپے کے دوران جھگڑا کس بات پر ہوا آڈیو کے ساتھ ویڈیو سے حقیقت سامنے آگئی

کراچی میں صدر صرافہ مارکیٹ میں ایف آئی اے کے اہلکار دکان میں داخل ہوتے ہی ایک شخص سے بات کرنا شروع کرتے ہیں جو رقم کا بیگ لے کر کچھ خریدنے پہنچا ہے۔ اہلکار کہتے ہیں تمہیں ہی تو ڈھونڈ رہے ہیں۔
ایف آئی اے اہلکار اس شخص سے رقم کی مالیت کے بارے میں پوچھ رہے ہیں۔ ایک اہلکار اس پر تھپڑوں کی بارش کر دیتا ہے۔ اس دوران دکان کا مالک مداخلت کرتا ہے۔ وہی ایف آئی اے اہلکار اسے بھی تھپڑ مار دیتا ہے۔ جس پر وہ کہتا ہے کہ ہاتھ کیسے اٹھایا۔ میرے بیٹے ہیں۔ یہاں سے بحث شروع ہوجاتی ہے۔ اس کے بعد دیگر دکاندار بھی جمع ہوگئے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ ایف آئی اے اہلکار ویڈیو نہ لے جاسکے۔
دکان سے صرف 15 کلوگرام چاندی برآمد ہوئی۔ تاہم ایف آئی اے کا دعویٰ ہے کہ 178 کلوگرام چاندی دکان پر موجود تھی اور 163 کلوگرام اسمگل شدہ چاندی ہنگامہ آرائی کے دوران غائب کردی گئی۔

سوشل میڈیا پر کچھ لوگ اسے راولپنڈی کا واقعہ قرار دے رہے ہیں جو درست نہیں۔