ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہو گی

کل بروز پیر پاکستان میں یکم ذی الحج ہوگی اور عید الاضحیٰ بدھ 27 مئی کو ہوگی۔

May 17, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، ملک بھر میں عید 27 مئی بروز بدھ  کو ہو گی.

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے اور کل بروز پیر پاکستان میں یکم ذی الحج ہوگی اور عید الاضحیٰ بدھ 27 مئی کو ہوگی۔

اجلاس کے بعد مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ملک کے مختلف حصوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں اور ملک میں عید الضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو منائی جائے گی۔

ان کے مطابق جن علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں ان میں کراچی، مردان، راولپنڈی، پشاور اور دیگر مقامات شامل ہیں۔

رویت ہلال کمیٹی کا کراچی محکمہ موسمیات میں اجلاس چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اسی طرح زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرز لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں ہوئے۔