امریکی ویب سائٹ کا اصلی سائفر جاری کرنے کا دعویٰ

سائفر فوج کے اندر سے جاری ہوا، امریکی نیوز ویب سائٹ کے غیر مصدقہ دعوے

May 18, 2026 · امت خاص, قومی

ڈراپ سائٹ کی سوشل میڈیا پوسٹ

سوشل میڈیا پر کل سے اس سائفر کے معاملے پر بھی ہنگامہ برپا ہے جس کا ذکر عمران خان نے تحریک عدم اعتماد سے اپنی حکومت ختم ہونے سے محض کچھ لوگ پہلے ایک تقریر میں کیا تھا۔ اس ہنگامے کا سبب یہ ہے کہ امریکی ویب سائٹ ’ڈراپ سائٹ نیوز‘ نے اصل سائفر جاری کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ڈراپ سائٹ کا کہنا ہے کہ”پہلی بار، اصل پاکستانی سائفر — کیبل I-0678، وہ دستاویز جس نے سابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی برطرفی کا آغاز کیا — ڈراپ سائٹ کی طرف سے مکمل طور پر جاری کی جا رہی ہے۔”

سوشل میڈیا پر بعض لوگ دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ اصل سائفر عمران خان نے امریکی سی آئی اے کو لیک کیا اور وہاں سے امریکی ویب سائٹ کو ملا۔ دوسری جانب ڈراپ سائٹ نیوز کا دعویٰ ہے کہ سائفر وزیراعظم آفس سے لیکن نہیں ہوا، بلکہ پاکستانی فوج کے اندر سے ایک ایسے شخص نے کیا جو ملکی قیادت سے متفر تھا۔

سائفر اصل ہونے کے دعوے کے باوجود یہ کوڈ ورڈز میں نہیں بلکہ سادہ انگریزی میں ہے۔