کراچی میں سپرہائی وے پر ٹرالر نے پولیس موبائل کوروندڈالا۔ 2 افسران شہید

تیسرا اہل کار محفوظ رہا۔ملزم ڈرائیور گرفتار

May 18, 2026 · قومی

تصویر: سوشل میڈیا

 

موٹروے ایم نائن کاٹھور کے قریب سپرہائی وے پر تیز رفتار ٹرالر نے پولیس موبائل کو روند ڈالا، حادثے کے نتیجے میں سب انسپکٹر اور کانسٹیبل جاں بحق ہوگئے، حادثے کے ذمے دار ٹرالر کے ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس کے سینئر افسران اوراہل کار موقع پر پہنچ گئے ۔

پولیس کے مطابق سرکاری پولیس موبائل نمبر SPC-536 چکوال پمپ مین سپر ہائی وے ( حیدرآباد تا کراچی سڑک) کے سامنے تعینات تھی۔موبائل آفیسر سب انسپکٹر صاحب خان، کانسٹیبل پرورش اور ڈی پی سی واجدموبائل میں فرائض سرانجام دے رہے تھے۔اس دوران ایک22 ویلر ٹرالر نمبر TMJ-944 نےپولیس موبائل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر صاحب خان موقع پر جاں بحق ،اور کانسٹیبل واجد شدید زخمی حالت میں تباہ شدہ پولیس موبائل کے اندر ٹرالر کے نیچے پھنس گیا،جو بعدازا ں چل بسا۔ کانسٹیبل پرورش محفوظ رہا۔

ڈمپر نوری آباد سے کراچی جا رہا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے ذمے دار ڈرائیوشہاب الدین ولد یاسین خان کو گرفتار کر لیا، ٹرالر کے ڈرائیور نے اپنے ابتدائی بیان میں پولیس کو بتایا کہ دوران ڈرائیونگ اس کی آنکھ لگ گئی تھی جسے کے باعث حادثہ پیش آیا۔

ٹیگز: