کے پی میں کرپشن، بدعنوانی عروج پر، گورننس نام کی چیز نہیں : عطا تارڑ
کابینہ کی تعداد بڑھا دی گئی ہے، نااہلی کے علاوہ اِن وزرا اور مشیران کے انتخاب کا کوئی اور معیار نہیں ،وفاقی وزیر اطلاعات
فائل فوٹو
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورننس نام کی چیز نہیں، کرپشن اور بد عنوانی عروج پر ہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں شاہانہ اخراجات کیے جا رہے ہیں اور سیاست پر عوامی پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے۔
خیبر پختونخوا میں گورننس نام کی چیز نہیں۔ کرپشن اور بد عنوانی عروج پر ہیں۔ شاہانہ اخراجات کیے جا رہے ہیں اور سیاست پر عوامی پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے۔ کابینہ کی تعداد بڑھا دی گئی ہے، نا اہلی کے علاوہ اِن وزراء اور مشیران کے انتخاب کا کوئی اور معیار نہیں۔ کیا کابینہ کی تعداد بڑھانے…
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) May 18, 2026
عطا تارڑ نے کہا کہ کابینہ کی تعداد بڑھا دی گئی ہے، نااہلی کے علاوہ اِن وزرا اور مشیران کے انتخاب کا کوئی اور معیار نہیں۔
انہوں نے سوال کیا کہ کیا کابینہ کی تعداد بڑھانے سے گورننس بہتر ہو جائے گی جو 12 سال سے زائد عرصے میں بہتر نہیں ہو سکی؟ صوبے کے معاملات اتنے بُرے کبھی بھی نہیں تھے۔