پنکی کے کیس میں کئی معتبر نام ہیں،وہ زیادہ لاہور میں رہتی تھی : آئی جی سندھ

انمول عرف پنکی کو گلیمرائز نہ کریں کہ اس پر فلم بن جائے،جاوید اوڈھو کی پریس کانفرنس

May 19, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:انسپکٹر جنرل پولیس سندھ جاوید اوڈھو نے کہا ہے کہ پنکی کے کیس میں کئی معتبر نام ہیں، پنکی کے کاروبار میں بہت سے لوگوں کے نام نکل سکتے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انمول عرف پنکی کو گلیمرائز نہ کریں کہ اس پر فلم بن جائے، پنکی زیادہ لاہور میں رہتی تھی۔حکومت سندھ کے تعاون سے منشیات کے خاتمے پر کام کر رہے ہیں، ایک ہزار سے زائد مجرموں کو پکڑا ہے۔ جو منشیات کا کام کر رہے ہیں انہیں نہیں بخشیں گے، منشیات کے خلاف کوششیں کرنا ہر شہری کا کام ہے۔

آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس بنا رہے ہیں، آپ انہیں معلومات فراہم کریں، شہری کورٹ میں گواہی دینے کے لیے آئیں، منشیات استعمال کرنے والے اور بیچنے والے میں فرق ہے۔بینکنگ معاملات میں ایف آئی اے کو شامل کر لیا ہے، درست ہے کہ یہ ایک اکاؤنٹ نہیں اور بھی ہو سکتے ہیں، پنکی پر بہت سے کیسز ہیں، اے این ایف کے کیسز ہیں، پنکی کو جو مناسب ہے وہی سیکیورٹی دی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 50 کروڑ سے زائد ہم نے چالان سے جمع کیے، ارادہ قانون کی پاسداری کرانا ہے، نمبر پلیٹ ٹیمپرنگ پر کارروائی کریں گے۔