سہیل آفریدی کو اسلام آباد کی چونگی نمبر 26 پر روک دیا گیا
اسلام آباد پولیس کے دستے اور رینجرز کی ٹیمیں 26 نمبر چونگی پر موجود ہیں، چونگی کے دونوں اطراف کینٹینر لگادیے گئے
فائل فوٹو
راولپنڈی: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو دارالحکومت اسلام آباد کی چونگی نمبر 26 پر روک دیا گیا۔
اسلام آباد پولیس کے دستے اور رینجرز کی ٹیمیں 26 نمبر چونگی پر موجود ہیں، چونگی کے دونوں اطراف کینٹینر لگادیے گئے ہیں۔
شہریوں نے 26 نمبر چونگی کے پاس اپنی مدد آپ کے تحت رکاوٹ ہٹا کر راستہ کھول دیا گیا ہے۔
دوسری طرف ایئرپورٹ سے آنے والی سڑک پر کھڑی عارضی رکاوٹ کو شہریوں نے ہٹادیا ہے، اس وقت ایئرپورٹ کی طرف جانے والے راستے پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے۔