ملک بھر میں مخصوص اوقات میں سم کارڈز کی فروخت پر پابندی

رات 12 بجے سے صبح 6 بجے تک ملک بھر میں سم کارڈز کی فروخت معطل رکھی جائے،پی ٹی اے تمام موبائل کمپنیوں کو ہدایت

May 19, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے ملک میں غیر قانونی سموں کے اجرا کی روک تھام اور سیکیورٹی نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام موبائل فون کمپنیوں پر ملک بھر میں رات 12 بجے سے صبح 6 بجے تک سم کارڈز کی فروخت پر پابندی عائد کردی۔

پی ٹی اے کے مطابق تمام موبائل فون کمپنیوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ رات 12 بجے سے صبح 6 بجے تک ملک بھر میں سم کارڈز کی فروخت معطل رکھی جائے، یہ فیصلہ جعلی اور غیر قانونی سموں کے استعمال کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے تاکہ صارفین کے تحفظ اور شفاف ٹیلی کام نظام کو یقینی بنایا جا سکے۔

پی ٹی اے نے بتایا کہ مطابق تمام مجاز فرنچائزز، ریٹیلرز اور دیگر سیل پوائنٹس ان اوقات کار کی پابندی کے ذمہ دار ہوں گے، ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ٹیلی کام قوانین کے تحت سخت قانونی اور انتظامی کارروائی عمل میں