اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی ایم این اے انور تاج کو گرفتار کرلیا
اسلام آباد انتظامیہ نے جی ٹی روڈ پر کنٹینرز لگا کر سڑک بند کردی، ٹریفک جام میں کئی ایمبولینسز پھنس گئی
فائل فوٹو
اسلام آباد: پولیس نے 26 نمبر چونگی سے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی انور تاج کو حراست میں لے کر کارکنوں کو پیچھے دھکیل دیا۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی تاحال 26 نمبر چونگی پر موجود ہیں جبکہ پی ٹی آئی رہنما عاطف خان سینئر پولیس حکام سے بات چیت کی۔
راستہ کھولنے سے متعلق پی ٹی آئی قیادت اور پولیس کی بات چیت جاری ہے، 26 نمبر چونگی بند ہونے سے ٹیکسلا جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔
اسلام آباد انتظامیہ نے جی ٹی روڈ پر کنٹینرز لگا کر سڑک بند کردی، ٹریفک جام میں کئی ایمبولینسز پھنس گئی ہیں۔پولیس نے ایم این اے انور تاج کو حراست میں لینے کے بعد قیدی وین میں بٹھادیا گیا ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا قافلہ اب تک چونگی پر موجود ہے جبکہ پولیس نے غیر متعلقہ افراد کو ہٹادیا ہے۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو چونگی نمبر 26 پر روکا گیا تھا، اسلام آباد پولیس کے دستے اور رینجرز کی ٹیمیں چونگی پر موجود ہیں، دونوں اطراف کینٹینرز لگادیے گئے ہیں۔شہریوں نے 26 نمبر چونگی کے پاس اپنی مدد آپ کے تحت رکاوٹ ہٹا کر راستہ کھول دیا گیا ہے۔دوسری طرف ایئرپورٹ سے آنے والی سڑک پر کھڑی عارضی رکاوٹ کو شہریوں نے ہٹادیا ہے، اس وقت ایئرپورٹ کی طرف جانے والے راستے پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے۔