پنکی کیس میں اہم پیشرفت، سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار گرفتار
گرفتار اہلکار انمول عرف پنکی کے ساتھ رابطے میں رہتے تھے۔
فائل فوٹو
کراچی: منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کیس کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔جیو نیوز کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے 2 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔
گرفتار اہلکار انمول عرف پنکی کے ساتھ رابطے میں رہتے تھے۔حراست میں لیے جانےو الوں میں اے ایس آئی کفیل اور ایک سپاہی شامل ہے، جن کی پوسٹنگ سی ٹی ڈی سول لائنز میں ہے۔
اس سے قبل متعلقہ کیس کے ضلعی سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) علی حسن کو معطل کیا گیا تھا۔ایس ایس پی کی معطلی کا نوٹیفکیشن وزیر داخلہ سندھ کی ہدایت پر جاری کیا گیا تھا۔
دوسری جانب آئی جی سندھ جاوید اوڈھو نے کہا تھا کہ پنکی کے کیس میں کئی معتبر نام ہیں، منشیات کے کاروبار میں بہت سے لوگوں کے نام نکل سکتے ہیں۔ پنکی زیادہ لاہور میں رہتی تھی۔ ایک ٹاسک فورس بنا رہے ہیں۔ آپ انہیں معلومات فراہم کریں