قتل کیس ؛ سابق ایس پی عارف شاہ کو سزائے موت سنا دی گئی
ملزم عارف شاہ کو 10لاکھ روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی گئی۔
فائل فوٹو
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سرکاری ملازم سردار حمزہ قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا، ملزم سابق ایس پی عارف شاہ کو سزائے موت سنا دی گئی ،ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کیس کافیصلہ سنایا،ملزم عارف شاہ کو 10لاکھ روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق شریک ملزمان صابرشاہ، ثقلین کو عمر قید اور20،20لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنائی گئی۔
پولیس کی جانب سے مجموعی طور پر 3ملزمان کو نامزد کیاگیا تھا،عارف شاہ پر سردار حمزہ کو اغوا کے بعد قتل کرنے کا الزام تھا، دوران تفتیش مقتول کی لاش عارف شاہ کے آبائی گھر مانسہرہ سے ملی تھی،حمزہ خان کے قتل کا مقدمہ تھانہ آبپارہ میں درج ہے،حمزہ کے قتل کا مقدمہ ان کے بھائی وقار کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا.
مقتول حمزہ اور مجرم عارف شاہ کے درمیان زمین کا تنازع تھا،کیس کی مجموعی طور پر 40سے زائد سماعتیں ہوئیں۔