ژوب میں ٹریکٹر ٹرالی گہری کھائی میں گر گئی، 5 افراد جاں بحق

حادثے کا شکار تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ، پولیس

May 20, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے کڑ خراسان میں ٹریکٹر ٹرالی گہری کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 2 خواتین اور ایک 8 سالہ بچہ شامل ہے، جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو کھائی سے نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔