ایف بی آر نے تمام فیلڈ فارمیشنز میں ہفتہ وار تعطیل ختم کر دی

23 اور 24 مئی 2026  (ہفتہ اور اتوار) کو تمام فیلڈ فارمیشنز کھلی رہیں گی۔

May 20, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تمام فیلڈ فارمیشنز میں ہفتہ وار تعطیل ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ باقاعدہ سرکلر کے مطابق، رواں ہفتے کے آخر میں آنے والے دنوں یعنی 23 اور 24 مئی 2026  (ہفتہ اور اتوار) کو تمام فیلڈ فارمیشنز کھلی رہیں گی تاکہ ٹیکس دہندگان معمول کے مطابق اپنے ٹیکس واجبات جمع کروا سکیں۔

بورڈ کے مطابق یہ فیصلہ ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنے اور ٹیکسوں کی بروقت وصولی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

مراسلے میں تمام ماتحت اداروں کو واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تمام بڑے ٹیکس دہندگان دفاتر (ایل ٹی اوز)، درمیانے ٹیکس دہندگان دفاتر (ایم ٹی اوز)، کارپوریٹ ٹیکس دفاتر (سی ٹی اوز) اور علاقائی ٹیکس دفاتر (آر ٹی اوز) ہفتہ اور اتوار کو بند نہیں ہوں گے۔

یہ تمام دفاتر مقررہ تواریخ کو ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کی وصولی کے لیے معمول کے مطابق کام کاج جاری رکھیں گے۔