اسلام آباد میں منتخب نمائندوں کے ساتھ روا رکھا گیا سلوک قابل مذمت ہے، سہیل آفریدی

ے بنیاد پروپیگنڈا، جھوٹے الزامات اور کرپشن کے نام پر کردار کشی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، کابینہ اجلاس سے خطاب

May 21, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

پشاور: وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے  اسلام آباد میں منتخب نمائندوں کے ساتھ روا رکھا گیا سلوک قابل مذمت اور تعصب و نفرت کو فروغ دینے والا ہے، اسلام آباد جانے کا واحد مقصد عمران خان کے علاج کے لیے آواز اٹھانا تھا۔ جعلی وفاقی حکومت عوام اور پارلیمنٹیرینز کی آواز کا جواب گولیوں سے دے رہیں، ہمارے تین ساتھی گولیوں کا نشانہ بنے، سیاسی کارکنوں اور شہریوں پر گولیاں چلانے کی روایت ملک کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔ صوبائی کابینہ مطالبہ کرتی ہے کہ عمران خان کا علاج ان کی فیملی کی موجودگی میں ذاتی ڈاکٹروں کی نگرانی اور بہترین ہسپتال میں ہونا چاہیے، صوبائی کابینہ وفاقی حکومت اور تمام اداروں سے عمران خان کے فوری اور معیاری علاج کا مطالبہ کرتی ہے۔

کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا  بشریٰ بی بی ایک غیر سیاسی خاتون ہیں، انہیں عمران خان پر دباؤ ڈالنے کے لیے قید رکھا گیا ہے، عدلیہ اور قومی و بین الاقوامی انسانی حقوق تنظیمیں عمران خان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے کردار ادا کریں۔ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف کرپشن کا جھوٹا بیانیہ گھڑا جا رہا ہے، بعض چینلز اور ضمیر فروش عناصر عوام کو گمراہ کرنے اور حقائق مسخ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جس کے پاس بھی کرپشن کے ثبوت ہیں وہ سی ایم سیکرٹریٹ لائے، فوری کارروائی کی جائے گی

سہیل آفریدی نے کہاکہ تمام محکمے اور وزراء اپنے اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات پر تین دنوں کے اندر فوری قانونی کارروائی یقینی بنائیں۔ کسی بھی الزام پر متعلقہ محکمہ تین دن کے اندر قانونی نوٹس جاری کرے، تین دن میں کارروائی نہ کرنے والے متعلقہ افسران کے خلاف چوتھے دن کارروائی ہوگی۔ جب کرپشن نہیں ہو رہی تو کسی کو جھوٹا پروپیگنڈا اور بے بنیاد الزامات لگانے کا حق نہیں۔ محکمہ صحت ڈاکٹروں کی پریس کانفرنس میں لگائے گئے الزامات کی مکمل چھان بین کرے، ڈاکٹروں کے الزامات، ثبوت اور حقائق پوری قوم کے سامنے لائے جائیں, احتساب سب کا ہوگا، کرپشن ثابت ہونے پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔