لاہور میں حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن۔ 2ملزم گرفتار
10 لاکھ روپے سے زائد پاکستانی کرنسی،موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق اہم شواہد برآمد
May 22, 2026 · قومی
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ لاہور کے علاقے شاہ عالم مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی مالی لین دین میں ملوث تھے۔ چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 10 لاکھ روپے سے زائد پاکستانی کرنسی، موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق اہم شواہد برآمد کیے گئے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ نیٹ ورک کے دیگر ممکنہ سہولت کاروں کے بارے میں بھی تحقیقات جاری ہیں۔