وزیراعظم شہبازشریف 23 سے 26 مئی تک چین کا دورہ کریں گے

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کررہے ہیں۔طاہر اندرابی

May 22, 2026 · قومی

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم 23 سے 26 مئی تک چین کا دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ میں کہا کہ وزیراعظم 23 سے 26 مئی تک چین کا دورہ کریں گے، وزیراعظم چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہوگئے، چین نے ہر مشکل میں پاکستان کی مدد کی۔
ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم اور امیر قطر کے درمیان فون پر رابطہ ہوا، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کررہے ہیں، نائب وزیراعظم کے عالمی رہنماؤں سے رابطے جاری ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے سعودی عرب اور یو اے ای پر ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہیں