8 ماہ ہوچکے، اداکارہ کے ساتھ کوئی فون کال یا رابطہ نہیں ہوا،ثاقب چدھڑ کا ویڈیو بیان
مومنہ اقبال ویمن کارڈ کھیل رہی ہے ،اسکے ہونے والے خاوند نے اسکے موبائل میری کوئی ویڈیو دیکھی ، وہ ویڈیو دیکھ کر طیش میں آگئے۔
فائل فوٹو
لاہور: لیگی ایم پی اے ثاقب چد ھٹر کا کہنا ہے آٹھ ماہ ہوگئے ہیں اداکارہ مومنہ اقبال کو کوئی کال نہیں کی ، اس کے ساتھ اب میرا کوئی رابط نہیں ہے ۔
اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا میرے پاس سب ریکارڈ ہے ،مومنہ اقبال ویمن کارڈ کھیل رہی ہے ،اسکے ہونے والے خاوند نے اسکے موبائل میری کوئی ویڈیو دیکھی ، وہ ویڈیو دیکھ کر طیش میں آگئے اور مجھے کال کر کے دھمکی دی ۔
لیگی ایم پی اے ثاقب چد ھٹر کا وضاحتی بیان آگیا ۔میں نے آٹھ ماہ ہوگئے ہیں ادکارہ مومنہ اقبال کو کوئی کال نہیں کی اسکے ساتھ اب میرا کوئی رابط نہیں ہے ۔میرے پاس سب ریکارڈ ہے ،مومنہ اقبال ویمن کارڈ کھیل رہی ہے ،اسکے ہونے والے خاوند نے اسکے موبائل میری کوئی ویڈیو دیکھی وہ ویڈیو دیکھ… pic.twitter.com/vXU5azwPGk
— Arif Malik (@arifawan779) May 22, 2026
میں نے اس حوالےسے تھانے میں دراخوست بھی دی کے اس نمبر سے مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔ مجھے تو اب پتہ چلا ہے کہ وہ شادی کرنے جارہی ہیں ۔مومنہ کی والدہ نے بھی کال کی اور معافی مانگی ہے ،میں نے کوئی کال کی ہو وہ ثبوت پیش کرے ۔