بشریٰ بی بی کی فیملی سے ملاقات کرا دی گئی

ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی جو ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔

May 22, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فیملی سے ملاقات کرا دی گئی۔

اڈیالہ جیل کے ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی جو ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ملاقات کرنے والوں میں بشریٰ بی بی کی بیٹی مبشرہ شیخ اور بھابھی مہر النسا مانیکا شامل تھیں، ملاقات میں بشریٰ بی بی کی آنکھ کے علاج اور صحت سے متعلق بات کی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق ملاقات ختم ہونے پر بشریٰ بی بی کی فیملی جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔