پی پی83کے ضمنی الیکشن: مسلم لیگ (ن)کے امیدوار سردار ظفر عباس بلوچ کامیاب

بلا مقابلہ کامیابی نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کی عوامی مقبولیت پر مہر تصدیق ثبت کر دی، مریم نواز کا اظہار تشکر

May 22, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے پی پی83کے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے امیدوار سردار ظفر عباس بلوچ کی کامیابی پر اظہار تشکر کیا ہے-

وزیراعلیٰ مریم نواز  نے کامیاب امیدوارسردار ظفر عباس بلوچ سمیت حلقے کے تمام ووٹرز کو مبارکباد دی-وزیراعلیٰ نے پی پی 83 خوشاب کے عوام کا شکریہ ادا کیا-وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پی پی 83 ضمنی انتخاب میں بلا مقابلہ کامیابی نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کی عوامی مقبولیت پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔ قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز  نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کم سے کم مدت میں زیادہ سے زیادہ عوامی ترقیاتی منصوبوں کا ریکارڈ قائم کیاہے۔