سی ٹی ڈی کی پشین میں کارروائی۔ 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
خفیہ معلومات کی بنیاد پر یہ کاروائی ضلع پشین کے علاقے سرخاب میں کی گئی۔
May 23, 2026 · قومی
بلوچستان کے ضلع پشین میں سی ٹی ڈی نے ایک کارروائی میں چار دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق خفیہ معلومات کی بنیاد پر یہ کاروائی ضلع پشین کے علاقے سرخاب میں کی گئی۔
ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران مبینہ دہشت گردوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں چار شدت پسند ہلاک ہو گئے۔
ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشیں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئی ہیں۔