بلوچستان کے علاقے واشک میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کا مرکز بسیمہ کے جنوب مغرب میں 30 کلو میٹر دور تھا۔

May 23, 2026 · قومی

بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے بسیمہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق واشک اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز بسیمہ کے جنوب مغرب میں 30 کلو میٹر دور تھا۔
زلزلے سے متاثرہ علاقے میں لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔