کراچی میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف بڑا آپریشن۔ متعدد افرادگرفتار
کارروائیوں کے نتیجے میں مختلف سڑکوں ٹریفک کا دباؤ کم کرنے میں مدد ملی
کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے اجازت نامہ کے بغیر قائم کی گئیں مویشی منڈیوں کے خلاف کارروائیاں کی۔متعدد ذمہ داروں کو گرفتار بھی کیا گیا یے اور ان کے خلاف ایف آئی درج کرائی گئ۔
شاہ فیصل کالونی میں غیر قانونی مویشی منڈی قایم کرنے پر گرفتاری کی گئ ڈپٹی کمشنر وسطی طحہ سلیم نے پیالہ ہوٹل پر قائم مویشی منڈی کا پھر خاتمہ کر دیاہے زمہ دار افراد کے خلا ف کارروائی کی جارہی ہے دوبارہ پیالہ ہوٹل پر قربانی کے جانوروں کی خریدو فروخت کی روک تھام اور ٹریفک میں رکاوٹیں دور کرنے کے لئے خصوصی نگرانی کےلیے عملہ متعین کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر کے مطابق دو بار پہلے بھی اس سے قبل کارروائی کر کے ہٹایا گیا تھا۔ ڈپٹی کمشنرز کی کارروائیوں کے نتیجے میں مختلف سڑکوں ٹریفک کا دباؤ کم کرنے میں مدد ملی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود بھٹو کے مطابق مخدوم سوسائٹی اے 3 سب ڈویژن کورنگی، کورنگی نمبر 5 نزد پل۔ ناصر جمپ کورنگی،نیو ٹاؤن پی ایس پر دو مویشی منڈیوں کا خاتمہ کیا گیا 16000 روڈ چھکرا گوٹھ کورنگی،پنجاب گراونڈ شاہ فیصل کالونی،ریتہ پلاٹ شاہ فیصل سے منڈیاں ہٹائی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر وسطی طحہ سلیم کے مطابق، پی ایس او پیٹرول پمپ نزد صبا سنیما، عیسی نگری منڈی، سنگو لین ، پیالہ ہوٹل منڈی سے منڈیوں کا خاتمہ کیا گیا۔ڈسٹرکٹ کیماڑی امیر فضل اویسی کے مطابق ماری پور ٹرک اسٹینڈ سے غیر قانونی مویشی منڈیوں کا خاتمہ کیا گیا جہاں وسیع جگہ پر غیر قانونی مویشی منڈی قایم کی گئ تھی ہاکس بے کے لئے ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہورہی تھی۔