والدہ اور کیل مجھے پاگل قرار دینا چاہتے ہیں۔ قتل کیس کے ملزم ارمغان نے بھانڈہ پھوڑ دیا

مرکزی ملزم ارمغان نے دورانِ سماعت کمرۂ عدالت میں شور شرابہ کیا۔

May 25, 2026 · قومی

کراچی میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ارمغان نے اپنے دفاع کیلئے وکیل کی طرف سے اپنائی گئی مبینہ حکمت عملی خود ہی بے نقاب کردی۔

ارمغان نے غصے میں شور مچایا اور کہا کہ والدہ اور وکیل مجھے پاگل قرار دلوانا چاہتے ہیں، یہ لوگ میرے پیسوں کے پیچھے ہیں۔ اس نے کہاکہ میں اپنا کیس خود لڑوں گا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ارمغان نے تین برس کے عرصے میں 17ارب روپے بنائے۔ پاکستان اور باقی دنیا میں کئی مقامات میں دفاع کی ٹیمیں ملزم کو پاگل قرار دلوا کر سزائے موت سے بچانے کی کوشش کرتی ہیں۔ تاہم ارمغان کے معاملے میں یہ واضح نہیں کہ آیا وکلا کا موقف اسے بچانے کی کوشش تھی یا خاندان واقعی وہ دولت حاصل کرنا چاہتا ہے جو تحقیقاتی ادارے پہلے ہی غیرقانونی قرار دے چکے ہیں۔