کوئٹہ میں گھر پر فائرنگ سے خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ذرائع کے مطابق ، واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا
کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ میں گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ مقامی اخبار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا۔
پولیس کے مطابق ، فائرنگ سے محمد یوسف، پرویز، آصف، طاہر اور ایک خاتون جاں بحق ہوئی ہے۔مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
واقعے کے خلاف لواحقین نے لاشیں سریاب روڈ پر رکھ کر احتجاج شروع کر دیا، جس کے باعث سریاب روڈ ٹریفک کے لیے بند ہو گئی۔
ٹیگز: