چینی صدر کافیلڈ مارشل سے پرجوش مصافحہ
فیلڈمارشل سید عاصم منیر کو چین آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں،شی جن پنگ
فوٹو چینی میڈیا
بیجنگ : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چینی صدر شی جن پنگ نے پرجوش مصافحہ کرتے ہوئے کہاکہ فیلڈمارشل سید عاصم منیر کو چین آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں،معلوم ہے کہ فیلڈ مارشل ایران سے واپس آئے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا، دونوں ممالک کے درمیان جاری سٹرٹیجک تعاون پر بات چیت ہوئی،دونوں رہنماؤں کے درمیان عالمی امور پر بات چیت ہوئی۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کاپرتپاک استقبال کیا گیا ، چینی صدر نے خوش آمدید کہا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چینی صدر شی جن پنگ نے پرجوش مصافحہ کرتے ہوئے کہاکہ فیلڈمارشل سید عاصم منیر کو چین آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں،معلوم ہے کہ فیلڈ مارشل ایران سے واپس آئے ہیں۔
چینی صدر نے کہاکہ امن کیلئے مثبت کوششیں اور ثالثی اقدامات قابل تعریف ہیں،مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں،شی جن پنگ کاکہناتھا کہ چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو ترجیح دیتا ہے،اعلیٰ سطح پر سکیورٹی تعاون کومزید بڑھانا چاہیے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر اور چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی ملاقات
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات عظیم عوامی ہال میں پروقار استقبالیہ تقریب کے دوران ہوئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق چینی وزیراعظم نے گرمجوشی سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ مصافحہ کیا۔چین کے وزیراعظم اور فیلڈمارشل سید عاسم منیر کے درمیان تبادلہ خیال بھی ہوا۔
یادرہے کہ فیلڈمارشل سید عاصم منیر اس وقت وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ دورہ چین پر ہیں۔