کراچی : پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

مقتولہ نے آج ملیر کورٹ میں شوہر کے حق میں بیان دیا تھا، جس کے بعد دونوں حیدرآباد جارہے تھے۔

May 25, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: سعود آباد کے علاقے میں پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ ملیر آر سی ڈی گراؤنڈ کے قریب نادرا پاسپورٹ آفس کے پاس پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے کار پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں میاں بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ خاتون کی شناخت نادیہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی گاڑی میں سوار تھے اور گاڑی پر پانچ سے چھ گولیاں لگیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گاڑی کو دونوں اطراف سے نشانہ بنایا گیا۔مقتولہ نے آج ملیر کورٹ میں شوہر کے حق میں بیان دیا تھا، جس کے بعد دونوں حیدرآباد جارہے تھے۔ملزمان نے تعاقب کے بعد فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کیا۔

ذرائع کے مطابق پسند کی شادی پر تھانہ سچل میں مقدمہ بھی درج تھا جبکہ عدالت نے خاتون کو 63 سی آر پی سی کے تحت بری کیا تھا۔