غیرقانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش ، لیبیا میں پکڑے جانے والے 177 پاکستانی ڈی پورٹ
اسلام آباد واپس آنے والوں میں سے 59 کا تعلق لاہور، 58گجرات، 26 راولپنڈی، 23 گوجرانوالہ جبکہ 10 افراد سیالکوٹ اور ایک اسلام آباد کا رہائشی ہے۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: غیرقانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کے دوران لیبیا میں پکڑے جانے والے 177 پاکستانی بے دخلی کے بعد پاکستان پہنچ گئے۔
مطابق یورپ جانے کے خواہش مند یہ تمام لوگ ڈنکی کے ذریعے لیبیا پہنچے تھے۔لیبیا سے ڈی پورٹ ہونے والے تمام پاکستانیوں کو خصوصی طیارے کےذریعے پاکستان منتقل کردیا گیا۔اسلام آباد واپس آنے والوں میں سے 59 کا تعلق لاہور، 58گجرات، 26 راولپنڈی، 23 گوجرانوالہ جبکہ 10 افراد سیالکوٹ اور ایک اسلام آباد کا رہائشی ہیں۔
ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ یہ تما افراد ایران اور سعودی عرب کے راستے لیبیا پہنچے تھے، جہاں لیبیا بھیجنے والے ایجنٹس کو ریڈ بک میں شامل کردیا گیا۔اسلام آباد ایئرپورٹ سے تمام ملزمان کو حراست میں لے کر اینٹی ہیومن اسمگلنگ سیل ایف آئی اے منتقل کر دیا گیا ہے جس کے بعد انہیں وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مختلف زونز کے حوالے کیا جائے گا۔