بوہری برادری آج مذہبی جوش و جذبے سے عیدالاضحیٰ منا رہی ہے
کراچی میں صدر کی طاہری مسجد میں نماز عیدالاضحیٰ ادا کردی گئی۔
May 26, 2026 · قومی
کراچی میں صدر کی طاہری مسجد میں نماز عیدالاضحیٰ ادا کردی گئی، جہاں بوہری برادری کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نماز عید کے بعد امت مسلمہ کے اتحاد، ملک کی سلامتی، امن و استحکام اور فلسطین سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
نماز عید کے اجتماعات کے موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔
عیدالاضحیٰ کے موقع پر سنت ابراہیمیؑ کی پیروی میں قربانی کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔
بوہری برادری کے افراد اپنے عزیز و اقارب میں گوشت تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ مستحق خاندانوں کو بھی یاد رکھ رہے ہیں، جبکہ مختلف علاقوں میں عید کی مناسبت سے خصوصی اجتماعات اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔