بیٹی کے جہیز کے لیے بکرے بیچنے والے شہری کو جعلی کرنسی دینے والے گرفتار

متاثرہ شہری نے بیٹی کے جہیز کے لیے مویشی فروخت کیے تھے، تاہم اسے خریداری کے دوران دیے گئے نوٹ جعلی نکلے۔

May 26, 2026 · قومی
بیٹی کے جہیز کے لیے بکرے بیچنے والے شہری کو جعلی کرنسی دینے والے گرفتار

بیٹی کے جہیز کے لیے بکرے بیچنے والے شہری کو جعلی کرنسی دینے والے گرفتار

لاہور میں جعلی کرنسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے جہیز کے لیے بکرے بیچنے والے شہری کو جعلی کرنسی دینے والے گرفتار دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے میں کارروائی کے دوران درہ آدم خیل سے جعلی نوٹ سپلائی کرنے والے نیٹ ورک کا سراغ لگایا گیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ متاثرہ شہری نے بیٹی کے جہیز کے لیے مویشی فروخت کیے تھے، تاہم اسے خریداری کے دوران دیے گئے نوٹ جعلی نکلے۔

ابتدائی تحقیقات میں گرفتار ملزمان کی شناخت ندیم اور اکرم کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مرکزی ملزم ندیم 2013 سے جعلی کرنسی کے کاروبار میں ملوث تھا۔

تحقیقات کے مطابق ملزم جعلی نوٹ درہ آدم خیل سے منگواتا تھا اور ہر پندرہ روز بعد بڑی مقدار میں جعلی کرنسی حاصل کی جاتی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جعلی رقم کے ذریعے مختلف شہروں کی منڈیوں سے مویشی خریدے جاتے تھے اور بعد ازاں انہیں فروخت کر کے رقم کو قانونی شکل دینے کی کوشش کی جاتی تھی۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزمان سے جعلی کرنسی سے خریدا گیا ایک بکرا اور گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔