انمول عرف پنکی کوعلاج کےلیے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ

محکمہ داخلہ سندھ نے سیکیورٹی کےلیے خط لکھ دیا، ملزمہ کو فول پروف سیکورٹی میں اسپتال لے جایا جائے گا۔

May 26, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کوعلاج کےلیے ایس آئی یو ٹی لے جانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

محکمہ داخلہ سندھ نےانمول پنکی کی اسپتال منتقلی اور سیکیورٹی کےلیے خط لکھ دیا، 23 مقدمات میں نامزد گرفتار ملزمہ کو فول پروف سیکورٹی میں اسپتال لے جایا جائے گا۔

خط کے مطابق انمول پنکی کی جیل سے باہر نقل و حرکت کے لیے غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات ناگزیر ہے، گزارش ہے کہ قیدی کی محفوظ تحویل منتقلی یقینی بنائیں۔