اسلام آباد، لاہور اورگوجرانوالا سمیت مختلف شہروں میں زلزلےکے جھٹکے

 زلزلےکی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 18 کلومیٹر تھی۔

May 26, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی دار الحکومت سمیت پنجاب کے مختلف شہروں  میں  زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اسلام آبادکے علاوہ لاہور،گوجرنوالا، منڈی بہاءالدین، جہلم، اوکاڑہ اور  شیخوپورہ  میں بھی  زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق  زلزلےکی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 18 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے جھٹکوں پر شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ فی الحال زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔