ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے
سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی دی جارہی ہے
ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے۔
نماز عید کے اجتماعات کا منعقد ہوئے، گلے مل کر مبارکباد اور سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی دی جارہی ہے۔
کراچی میں نماز عید الاضحیٰ کے بڑے اجتماعات سبیل والی مسجد، میمن مسجد، فیضان مدینہ، مرکزی عید گاہ ناظم آباد، جامع مسجد فاروق اعظم، جامع مسجد نیو ٹاؤن، مسجد کنز الایمان، دار العلوم نعیمیہ، دارالعلوم امجدیہ سمیت شہر کی بڑی مساجد و امام بارگاہوں عید گاہوں اور کھلے میدانوں میں منعقد ہوئے۔
شہر قائد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع باغ جناغ (پولو گرانڈ) میں منعقد ہوا جہاں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، عام شہریوں سمیت سیاسی و سماجی رہنما، تاجر برادری، غیر ملکی سفارتکار عید کی نماز ادا کی۔
شہر میں امن امان کی صورتحال کو بحال رکھنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔