وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے لاہور میں نماز عید ادا کی
نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد وزیرِ اعظم نے شہریوں اور پارٹی کارکنوں سے ملاقات کی
May 27, 2026 · قومی
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے صوبائی دارالحکومت لاہورمیں نماز عید ادا کی۔
سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف اور دیگر معزز شخصیات نے بھی وزیر اعظم کے ہمراہ عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی۔
اس موقع پر ملک کی سلامتی، خوشحالی، مسلم اُمہ کے اتحاد اور خطے میں امن کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد وزیرِ اعظم نے شہریوں اور پارٹی کارکنوں سے ملاقات کی، انہیں عید کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔