کراچی کے علاقے ملیر میں نوبیاہتا جوڑے کے قتل میں ملوث لڑکی کا بھائی گرفتار
گرفتارملزم نے دوران تفتیش بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے کا اعتراف جرم بھی کرلیا
ملیر سعود آباد میں دن دیہاڑے چلتی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کرکے نوبیاہتا جوڑے کو قتل کرنے کے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم کو سچل تھانے کی حدود سے گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتار ملزم مقتولہ خاتون کا حقیقی بھائی ہے، گرفتارملزم نے دوران تفتیش بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے کا اعتراف جرم بھی کرلیا۔
پیر کی شام ملیرسعود آباد نادرا آفس کے قریب موٹرسائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے دن دیہاڑے چلتی گاڑی پراندھا دھند فائرنگ کرکے گاڑی کی عقبی سیٹ پر بیٹھے پسند کی شادی کرنے والےنوبیاہتا جوڑے کو قتل کردیا تھا اورموقع پرسے فرارہوگئے تھے۔
نوبیاہتا جوڑے کی شناخت نجیع اللہ اور نادیہ کے ناموں سے کی گئی تھی، نوبیاہتا جوڑے کے قتل کا مقدمہ مقتول نجیع اللہ کے بھائی محمد عثمان کی مدعیت میں مقتول کے سسر محمد اسلم اور 4 نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف سعود آباد تھانے میں درج کیا گیا تھا۔