کراچی: آلائشیں سڑکوں پر پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی، متعدد افراد گرفتار

کارروائیاں ماڈل کالونی، گلشن اقبال، جیل چورنگی، جمشید کوارٹرز، سولجر بازار اور دیگر علاقوں میں کی گئیں۔

May 27, 2026 · قومی

کراچی میں عیدالاضحیٰ کے دوران جانوروں کی آلائشیں سڑکوں پر پھیلانے اور ان کی چیر پھاڑ کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ نے کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

کمشنر کراچی کے ترجمان کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر شہر کے مختلف علاقوں سے متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔ کارروائیاں ماڈل کالونی، گلشن اقبال، جیل چورنگی، جمشید کوارٹرز، سولجر بازار اور دیگر علاقوں میں کی گئیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ضلع کیماڑی میں بھی کئی افراد کو گرفتار کر کے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی مدعیت میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ اقدامات شہری صفائی، ماحولیاتی تحفظ اور آلائشوں کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بعض افراد سڑکوں پر آلائشیں پھیلا کر صفائی کی صورتحال متاثر کر رہے تھے، جس پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔