کراچی،اختر کالونی کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ،متعدد گاڑیاںٹکرا گئیں
حادثہ اچانک پیش آیا جس کے باعث سڑک پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
کراچی کے علاقے اختر کالونی کے قریب ایک خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں ٹینکر اور متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
حادثے کے نتیجے میں اگرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اچانک پیش آیا جس کے باعث سڑک پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
اطلاعات کے مطابق حادثے میں ایک ٹینکر اور متعدد کاریں شامل تھیں۔ واقعے کے فوراً بعد ٹریفک پولیس اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کو قابو میں کیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے شواہد اور عینی شاہدین کے بیانات جمع کیے جا رہے ہیں۔
بعد ازاں متاثرہ گاڑیوں کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک کی روانی بحال کر دی گئی۔