کوٹری کے قریب مال بردار ٹرین کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
May 28, 2026 · قومی
کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے باعث ڈاؤن ٹریک متاثر ہوگیا اور ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔
حادثے کے بعد ریلوے حکام نے فوری طور پر مرمتی عملہ طلب کر لیا جبکہ ٹریک کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق مال بردار ٹرین یوسف والا سے کراچی جا رہی تھی جب یہ واقعہ پیش آیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔