عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری
شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے، جس کے تحت سڑکوں اور گلی محلوں میں آلائشیں پھینکنے یا گندگی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔
کراچی میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے۔ شہری مختلف علاقوں میں قربانی کے فریضے کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ٹیمیں شہر بھر کے گلی محلوں سے آلائشیں اٹھانے میں سرگرم ہیں تاکہ صفائی کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔
شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے، جس کے تحت سڑکوں اور گلی محلوں میں آلائشیں پھینکنے یا گندگی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔
گزشتہ روز بھی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔
حکام کے مطابق شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صفائی کے انتظامات میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔