کوئٹہ سے ٹرین سروس آج بھی معطل رہے گی۔ ریلوے حکام

بلوچستان میں ریلوے آپریشن متاثر ہے، متعدد ٹرینیں منسوخ کر دی گئیں

May 29, 2026 · قومی

محکمہ ریلوے نے بلوچستان میں جاری صورتحال کے باعث کوئٹہ سے ٹرین آپریشن آج بھی معطل رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج روانہ نہیں ہوگی، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد سے واپس بھیج دیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں گزشتہ دو روز سے ٹرین سروس بند ہے اور سروس کی معطلی ناگزیر وجوہات کی بنا پر برقرار رکھی گئی ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی جانے والی بولان میل اور چمن پسنجر ٹرین بھی پہلے ہی معطل کی جا چکی ہیں، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔