گوادر نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے لینڈ
ایئرپورٹ کا مکمل آپریشنل ہونا خطے میں سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
گوادر نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے لینڈ
گوادر: گوادر نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے لینڈ کر گئی، جسے علاقے کی ترقی اور فضائی رابطوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ساؤتھ ایئر کی آزمائشی پرواز نے کامیابی کے ساتھ گوادر ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔
اس موقع پر ایئرپورٹ حکام اور متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے پرواز کا استقبال کیا اور اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دیا۔حکام کا کہنا ہے کہ آزمائشی پرواز کی کامیابی کے بعد گوادر سے ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کے باقاعدہ آغاز کی راہ مزید ہموار ہو گئی ہے۔
گوادر نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی فعالیت سے نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک بھر میں تجارتی، سفری اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔ ماہرین کے مطابق ایئرپورٹ کا مکمل آپریشنل ہونا خطے میں سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔