راولاکوٹ : محبت اندھی ہو گئی،نوجوان لڑ کے نے لڑکی کے چکر میں سرحد پار کرلی، بھارتی فوج نے پکڑ لیا

نوجوان جس کی شناخت ذیشان احمد کے نام سے ہوئی ،لڑکی کو بھی تحویل میں لے لیا گیا، تفتیش جاری

May 31, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

راولاکوٹ: سرحدپار ہونے والی محبت کی ایک اور مبینہ داستان نے دونوں ممالک کے میڈیا اور سیکیورٹی اداروں کی توجہ حاصل کر لی

آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان سرحد پار اپنی محبت سے ملنے کے لیے مبینہ طور پر ایل او سی عبور کر کے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہو گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راولاکوٹ کے رہائشی نوجوان جس کی شناخت ذیشان احمد کے نام سے ہوئی ہے، نے لائن آف کنٹرول عبور کی اور بھارتی حدود میں داخل ہو گیا۔ بھارتی فوج اور سیکیورٹی حکام نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوجوان کو “میر اڑی سیکٹر” سے حراست میں لے لیا۔

بھارتی فوج نے پاکستانی نوجوان ذیشان احمد کے ساتھ ساتھ اس مقامی لڑکی کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے جس سے وہ ملنے آیا تھا۔

سیکیورٹی حکام اور حساس اداروں کی جانب سے دونوں لڑکا اور لڑکی سے کڑی تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ واقعے کے پیچھے کے اصل محرکات اور سیکیورٹی کے پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا سکے۔