خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل ،دو ریلوے افسران برخاست
ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے
June 2, 2026 · قومی
خانیوال پل حادثہ کی انکوائری مکمل کر لی گئی، پاکستان ریلویز نے دو افسران کو نوکری سے فارغ کر دیا۔
سابق ڈی ای این ملتان عابد رزاق اور سابق اے ای این خانیوال راجا یوسف کو برخاست کیا گیا۔
حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد وفاقی وزیر ریلوے نے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا تھا۔
وزیر ریلوے نے واضح کیا کہ عوامی جانوں کے نقصان پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، اور غفلت یا نااہلی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
ان کی ہدایت پر جامع انکوائری رپورٹ میں متعلقہ افسران کی غفلت اور ذمہ داری کا تعین کر دیا گیا، احتساب کا عمل جاری رہے گا۔
ٹیگز: